The news is by your side.

ویراٹ کوہلی ٹیسٹ کی کپتانی سے بھی دستبردار

سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرانڈین ٹیم کے کپتان نے ٹیسٹ میچوں کی کپتانی سے دستبرداری کا اعلان کیا ہے ۔

یاد رہے کہ انڈین سابقہ کپتان تینوں فارمیٹ کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرچکے ہیں ۔

ٹی20 ورلڈ کپ سے پہلے وہ کہہ چکے تھے کہ بطور کپتان یہ ان کا آخری ٹورنامنٹ ہے ۔ جبکہ ون ڈے کرکٹ کی کپتانی سے انہیں ہٹایا گیا اور اب انہوں نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ناکامی کے بعد ان کا یہ اعلان سامنے آیا ہے ۔

کوہلی نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ میں نے 7 سال محنت اور جدوجہد سے ٹیم کو کامیابی کے راستے پر لے جانے کی کوشش کی ۔ میں نے اپنا کام ایمانداری سے کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ۔ لیکن ہر چیز کو کسی نا کسی وقت پر رکنا ہوتا ہے اور یہ وقت میرے لئے ہندوستان کی ٹیسٹ کپتانی سے دستبردار ہونے کا ہے ۔

ویراٹ کی اس ٹوئٹ پر انڈین کرکٹ بورڈ نے ان کے تعاون کا شکریہ ادا کیا ۔ بورڈ کی پوسٹ میں لکھا ہے کہ انڈین ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی کی قائدانہ صلاحیتوں کا بورڈ معترف ہے ۔ کوہلی نے ٹیم انڈیا کو مزید بلندیوں تک لے جانے میں اپنا کردار ادا کیا ۔

ویرات کوہلی نے اپنے کیرئیر میں 68 ٹیسٹ میچوں کی قیادت کی ۔ جس میں ٹیم انڈیا 40 میچوں میں کامیاب رہی ۔

تبصرے بند ہیں.