بدھ کی سہہ پہر بھارتی فضائیہ کا ایک ہیلی کاپٹر تامل ناڈو میں گر کر تباہ ہوگیا ہے ۔ خبر دی جارہی ہے کہ اس ہیلی کاپٹر میں بھارت کے چیف آف ڈیفینس اسٹاف جنرل بپن سنگھ راوت اور ان کی اہلیہ سمیت 14 افراد سوار تھے ۔
بتایا جارہا ہے کہ جنرل راوت شدید زخمی ہیں جبکہ اب تک 11 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی ہے ۔
بھارتی میڈیا کی کوریج کے مطابق ہیلی کاپٹر تامل ناڈو کے ایک ہل اسٹیشن کونور کے جنگل میں حادثہ کا شکار ہوا ہے ۔
بھارتی فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت 31 دسمبر 2019 میں اپنی مدت ملازمت کو پورا کرنے کے بعد ریٹائر ہوگئے تھے تاہم مودی سرکار نے انہیں بھارت کا پہلا چیف آف ڈیفینس اسٹاف مقرر کیا تھا ۔
حادثہ میں زخمی ہونے والے جنرل راوت کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔
تبصرے بند ہیں.