The news is by your side.

انڈونیشیا نے نیا دارلحکومت ڈھونڈ لیا

انڈونیشیا 2019 سے جکارتہ کو درپیش سنگین ماحولیاتی مسائل کی وجہ سے دارلحکومت کی منتقلی کے منصوبہ کو تاحال تکمیل نہیں پہنچا سکا ہے ۔

انڈونیشیا جکارتہ کے بجائے نومولود دارلحکومت نوسانترا کو ملکی یکجہتی کا مرکز بنانا چاہتا ہے ۔

اس منصوبہ کو کرونا کی وبا نے تعطل کا شکار کیا ہوا ہے تاہم اب اس منصوبہ کو عملی جامہ پہنانے کی کوششوں کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے اور امید کی جارہی ہے کہ 2024 تک انڈونیشیا نئے دارلحکومت سے چلایا جاسکے گا ۔

دارلحکموت کی منتقلی سے جکارتہ کی آبادی میں 1 کروڑ نفوس کی کمی بھی واقع ہوگی جس سے شہر پر دباؤ بھی کم ہوگا ۔

جکارتہ سیلابوں کی سرفہرست جگہوں میں شامل ہے اور زیر زمین بے تحاشہ پانی نکالے جانے کیوجہ سے تیز رفتاری سے ڈوبنے والا شہر بھی قرار دیا جارہا ہے ۔

دارلھکومت کی منتقلی سے جکارتہ کی معاشی و تجارتی اہمیت کسی طور متاثر نہیں ہوگی لیکن سرکاری دفاتر کلیمانتن میں منتقل کردئیے جائیں گے ۔

تبصرے بند ہیں.