The news is by your side.

نریندر مودی ٹیلی پرامپٹر وزیر اعظم قرار

انڈین پرائم منسٹر نریندر موودی نے سوشل میڈیائی توپوں کا رخ نادانستگی میں اپنی طرف موڑ لیا ۔ اس کی وجہ ورلڈ اکنامک فورم کا ورچوئل اجلاس بنا جس میں خطاب کے دوران نریندر موددی کا ٹیلی پرامپٹر نامعلوم وجوہات کی بنا پر رک گیا اور نریندر موودی کو بھی اپنی تقریر یاد نا ہونے کی بنا ہپر رکنا پڑا اور یہی بات سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کررہی ہے ۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انڈین پرائم منسٹر جو بڑے پر اعتماد طریقہ سے تقریر کر رہے ہوتے ہیں اچانک کچھ دیر بعد ہی خاموش ہوکر دائیں بائیں دیکھنے لگتے ہیں پھر وہ ہیڈ فون اپنے کان میں لگا کر کچھ کہنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن پھر خاموش ہوجاتے ہیں ۔

نریندر موودی اتنے بڑے فورم سے خطاب کے دوران کیوں خاموش ہوجاتے ہیں ؟ ٹوئٹر پر صارفین اس کی وجہ ٹیلی پرامپٹر کی خرابی کو قرار دے رہے ہیں ۔ ٹیلی پرامپٹر کی خرابی کیوجہ سے تقریر کو جاری رکھنا مودی کے لئے ممکن نہیں ہوسکا ۔

یہاں کچھ دلچسپ ٹوئٹس کاپی کی جارہی ہیں ۔

ونود کاپری نامی صارف نے ہندی میں اپنی ٹوئیٹ میں لکھا کہ افسوس ہوا کہ جیسے ہی ٹیلی پرامپٹر خراب ہوا مودی جی کے منہ سے ایک لفظ نا نکل سکا اور پھر ان کا ہکلانا مزید دردناک ہے ۔

اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے کانگریسی رہنما راہول گاندھی بھی ٹوئیٹ کرنے سے پیچھے نا رہے ۔ انہوں نے اپنی ٹوئیٹ میں لکھا کہ ٹیلی پرامپٹر بھی ایسا جھوٹ برداشت نا کرسکا ۔

انڈین صحافی روہینی سنگھ نے وزیر اعظم پاکستان کا مشہور جملہ آپ نے گھبرانا نہیں ہے کو وزیر اعظم ہندوستان کو چیپ دیا آپ نے سب سے پہلے گھبرانا نہیں ہے ۔

تبصرے بند ہیں.