The news is by your side.

مسجد نبوی کے قالین دلچسپ حقائق

0

سعودیہ عرب میں واقع مسجد نبوی ﷺ میں زائرین کے لئے 25 ہزار قالین روزانہ کی بنیاد پر بچھائے جاتے ہیں ۔

قالین کے ادارہ کے انچارج نے اس حوالہ سے بتایا کہ مسجد نبوی کے قالین مضبوط اور موٹے ہوتے ہیں ۔

بہت زیادہ استعمال بھی ان کے معیار کو متاثر نہیں کرتا کیونکہ ان کی تیاری میں ملائم اون کا استعمال کیا جاتا ہے ۔ بار بار کی دھلائی سے بھی وہ خراب نہیں ہوتے ۔

ہر قالین میں ایک ای سم ہوتی ہے جس میں اس قالین کا پورا ڈیٹا محفوظ ہوتا ہے جس میں قالین کی تیاری کی تاریخ ، دھلائی کے اوقات اور استعمال کے طور طریقہ ہوتے ہیں ۔

مسجد نبوی کے قالین سعودیہ عرب میں ہی تیار کئے جاتے ہیں جو دنیا بھر میں اعلیٰ اور عالمی معیار کے حساب پر پورے اترتے ہیں ۔

یہ قالین مسجد نبوی کے دالانوں کے حساب سے بنائے جاتے ہیں ۔ ہر نماز سے قبل مسجد کے تمام قالین سینیٹائزڈ کئے جاتے ہیں اور انہیں معطر بھی کیا جاتا ہے ۔

روزانہ 10 بار 1850 لیٹر خوشبویات اور جراثیم کش محلول قالینوں کی صفائی میں استعمال کیا جاتا ہے ۔

روزانہ کی بنیاد پر 3 دفعہ تمام قالینوں کی صفائی بجلی اور ہاتھ سے چلنے والی 250 سو مشینوں کی مدد سے کی جاتی ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.