The news is by your side.

انٹرنیٹ اسپیڈ : پاکستان خطہ میں سب سے آگے

0

پاکستان میں انٹرنیٹ صارفین نیٹ کی سست رفتاری کا اکثر رونا روتے نظر آتے ہیں ۔

لیکن انٹرنیٹ اسپیڈ پر نظر رکھنے والے ملٹی نیشنل ادارہ اوکلا نے اسپیڈ ٹیسٹ سال 2022 کی رپورٹ شائع کی ہے ۔ جس کے مطابق پاکستان خطہ کے دیگر ممالک بھارت ، سری لنکا ، بنگلہ دیش اور افغانستان سے موبائل اسپیڈ میں آگے ہے ۔

رپورٹ میں 139 ممالک کی موبائل انٹرنیٹ اسپیڈ کو مانیٹر کیا گیا ۔ جس میں پاکستان 116ویں نمبر پر موجد ہے ۔

جبکہ افغانستان اور بنگلہ دیش انٹرنیٹ اسپیڈ کے حوالہ سے دنیا کے 10 بدترین ممالک میں شامل ہیں ۔

بھارت جو انٹرنیٹ ٹیکنالوجی ، آلات اور سسٹمز کے حوالہ سے پاکستان سے کئی گنا زیادہ آگے ہے وہ بھی انٹرنیٹ اسپیڈ میں پاکستان سے پیچھے ہے اور فہرست میں 118 ویں نمبر پر موجود ہے ۔

اس فہرست میں سری لنکا 121ویں ، بنگلہ دیش 130ویں ، جبکہ افغانستان 138ویں نمبر پر ہیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.