The news is by your side.

کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش موسم خوشگوار

0

کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی و تیز بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا ہےجس سے کراچی شہر میں حبس و گرم موسم سے لوگوں کو نجات ملی ۔

سپر ہائی وے اور ملحقہ علاقے ، قائد آباد اور ملیر ، ینورسٹی روڈ ، گلشن اقبال ، گلستان جوہر ، کورنگی ، لانڈھی میں وقفہ وقفہ سے بارش ہورہی ہے جبکہ ڈیفینس اور کلفٹن کے مختلف ایریاز میں بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کے مشرق اور شمال میں بارش برسانے والے بادل موجود ہیں ۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق مون سون کے کم دباو کی شدت تاحال برقرار ہے ۔ شام 5 کے بعد معتدل بارش کا امکان موجود ہے ۔

بارہ اور تیرہ آگست کے درمیان شدید بارش کا امکان موجود ہے جو چودہ آگست تک چلے گا ۔

چار سے پانچ دن کے اس اسپیل میں کراچی میں 100 سے 150 ملی میٹر بارش ہوسکتی ہے ۔

کچھ دن کے وقفے کے بعد ایک اور ہوا کا کم دباو سترہ یا اٹھارہ آگست سے سندھ میں بارش برسا سکتا ہے ۔

دوسرا مون سون سسٹم تین سے چار دن بارش کا باعث بن سکتا ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.