2018 میں جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ شاہ زین بگٹی نے وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے بلوچستان امور سے استعفیٰ دیتے ہوئے حکومت سے علحیدگی کا اعلان کردیا ہے ۔
اسلام آباد میں بلاول بھٹو کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہ زین بگٹی کا کہنا تھا کہ ہمیں مینڈیٹ ملا کہ ہم حالات بہتر کرکے امن بحال کرسکیں لیکن حکومت نے صرف دلاسہ ہی دئیے رکھا اور کچھ نا کیا نا کرنے دیا ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم سے لاپتہ افراد کی بازیابی اور بلوچستان کے امن کے لئے وعدے کئے گئے لیکن انہیں پورا کرنے کے لئے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کئے گئے جس سے بلوچی عوام کی دل آذاری ہوئی ۔
آج بلاول بھٹو یہاں تشریف لائے ہیں ہم وفاقی کابینہ سے علحیدگی کا اعلان کرتے ہوئے پی ڈی ایم کے ساتھ کھڑے ہوئے ہیں تاکہ بلوچی عوام کے اعتماد کو بحال کرنے کے لئے ملکر کام کرسکیں ۔
بلوچستان میں شورش بہت بڑا مسلہ ہے ہم اس سے نبٹنے کے لئے پرعزم ہیں ۔ حکومت نے جو وعدے کئے وہ پورے نہیں کئے اور اپوزیشن کو نیچا دکھانے کے لئے جو زبان استعمال کی وہ حکومتی ارکان کو زیب نہیں دیتی ۔