The news is by your side.

انسانی لہو میں پلاسٹک کی موجودگی

0

انسانی خون میں پلاسٹک کے ذرات کی موجودگی کا پتہ لگانے کے لئے نیدر لینڈ کی ورجے یونیورسٹی آف ایمسٹرڈیم ایک تحقیق کی گئی ۔

ٹیسٹ کے لئے منتخب کئے گئے افراد میں 77 فیصد میں پلاسٹک کے ذرات پائے گئے ۔

تحقیق کے سربراہ نے اس حوالہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تحقیق کے نتائج یقینی طور پر تشویشناک ہیں ، پلاسٹک کا استعمال اس قدر بڑھ چکا ہے کہ اب یہ انسانی خون تک میں شامل ہوگیا ہے ۔

اس تحقیق کے لئے 22 افراد کے خون کے نمونوں کی جانچ کی گئی اور نتیجہ میں ان کے خون میں پولی متھائل کریلیٹ ، پولی پروپیلین ، پولی سٹرین ، پولی تھیلین اور ٹریفتھلیٹ کی موجودگی کو پایا گیا ۔

پولی تھیلین ٹرفتھلیٹ گھریلو سطح پر زیادہ مستعمل ہے اور خون کے نمونوں میں اسی کی زیادتی کو پایا گیا ہے ۔ یہ پولی تھین بیگز کی تیاری میں استعمال کیا جاتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.