The news is by your side.

جان سینا بن گئے سپر ہیرو

ورلڈ ریسلنگ اینٹرٹینمنٹ کے معروف ریسلر جان سینا اپنے ہولی وڈ کیرئیر کا آغاز کافی پہلے کرچکے ہیں لیکن اب تک انہیں کسی سپر ہیرو کے کردار میں نہیں دیکھا گیا ۔

جان فلیکس انتھنوی سینا المعروف جان سینا کے شائقین کے لئے خوشخبری یہ ہے کہ ایک ویب سیریز کے لئے جان سینا ایک سپر ہیرو کے کردار کے لئے منتخب کرلئے گئے ہیں ۔

جان سینا نے اپنے ایک انٹرویو میں اس بات کا انکشاف کیا کہ پیس میکر کے کردار سے قبل وہ متعدد بار سپر ہیرو کے کردار کے لئے رد کئے گئے ہیں ۔

پنتالیس سالہ جان سینا ایک کامیاب اور مشہور ریسلر مانے جاتے ہیں اور اپنے مخصوص انداز کی وجہ سے نوجوانوں میں بے حد مقبول بھی ہیں ۔

فلموں میں مرکزی کردار کے حصول کے لئے جان کا کہنا تھا کہ میں سپر ہیرو کے کردار کے لئے کافی بار مسترد کیا گیا ہوں ۔ مجھے بنیادی طور پر شازم کے کردار کی ادائیگی کے لیئے بہت پرجوش تھا لیکن افسوس کہ میں اس کردار کے لئے موزوں نہیں سمجھا گیا اور اس کردار کے لئے زچاری لیوی کو منتخب کیا گیا ۔

میں مارویل اسٹوڈیو کے سپر ہیرو کرداروں کے لئے ریجیکٹ کیا گیا ہوں ۔ سپر ہیرو کے کردار کے لئے پیس میکر بننا میری بڑی کامیابی ہے ۔

تبصرے بند ہیں.