The news is by your side.

ہیلتھ وائر طبی خدمات کی انجام دہی کے لئے کوشاں

کراچی کے ایک پر عزم نوجوان حمزہ اقبال نے پاکستان کے ہر شہری تک معیاری طبی سہولیات کم قیمت میں فراہمی کے لئے ایک اسٹارٹ اپ ہیلتھ وائر کے نام سے شروع کیا ۔

اس اسٹارٹ اپ کے لئے حمزہ اقبال 33 لاکھ ڈالرز کی فنڈنگ بھی حاصل کرچکا ہے ۔

ہیلتھ وائر کے حوالہ سے حمزہ نے بتایا کہ اس پروجیکٹ کے قیام کا مقصد ڈاکٹروں ، اسپتالوں ، کلینکس ، لیبارٹریز اور فارمیسی کے آپریشنز کو ڈیجٹائز کرنا ہے ۔

انہوں نے پروجیکٹ کی کامیابیوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہیلتھ وائر پاکستان کے 60 شہروں میں معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے ہزاروں افراد کے تعاون سے مربوط پلیٹ فارم کے بطور کام کررہا ہے ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکٹر اور مریض کے رابطہ سے طبی سہولیات کی فراہمی کا ایک نیٹ ورک بن جاتا ہے ۔ ہیلتھ وائراس بات کو یقینی بناتا ہے کہ ملک کے پسماندہ اور دور دراز علاقوں میں بھی معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کو ممکن بنایا جاسکے ۔

صحت کے فراہم کنندگان اسپتال ، لیبارٹریز ، فارمیسی ، ہیلتھ انشورنس زیادہ موثر طریقے سے مریضوں تک بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کو ممکن بنا سکیں گے ۔

تبصرے بند ہیں.