The news is by your side.

کراچی کے روزہ دار طویل لوڈ شیڈنگ سے بے حال

0

کراچی میں طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کے روزے اور سخت کردئیے ہیں ۔ کراچی کا موسم پہلے ہی بہت گرم چل رہا ہے اس پر لوڈ شیڈنگ نے روزہ داروں کے لئے دوہری مصیبت پیدا کی ہوئی ہے ۔

کراچی میں واقع سائٹ کے مقام پر 100 میگا واٹ کا بجلی گھر پلانٹ گیس نا ہونے کے باعث بند پڑا ہوا ہے ۔ ڈیزل کے ناکافی ذخائر کیوجہ سے اسے ڈیزل پر نہیں چلایا جارہا ۔

تاہم کے الیکٹرک صورتحال کے برعکس دعویٰ کرتی نظر آتی ہے اس حوالہ سے کے الیکٹرک ترجمان کا کہنا ہے کہ بجلی کی صرتحال میں بہتری آئی ہے ۔ جبکہ روزہ دار بدترین لوڈشیڈنگ سے پریشان و ہلکان ہیں ۔

شہر کے مختلف علاقوں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 8 سے 16 گھنٹے تک ہوچلا ہے جبکہ بجلی کی بندش سے مستثنیٰ علاقے بھی بجلی کی آنکھ مچولی سے محفوظ نہیں ۔

جبکہ بجلی کی بندش سے محفوظ علاقوں میں گیس کی قلت کی وجہ سے لوڈشیڈنگ مجبوی میں کی جارہی ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.