محکمہ موسمیات نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کوئٹہ میں ہونے والی بارش کے نتیجہ میں کراچی میں موسم مزید سرد ہوجائے گا ۔
کراچی میں اس وقت 8 کلو میٹر فی گھنٹہ کے حساب سے سرد ہوائیں چل رہی ہیں جس سے رات دن موسم سرد ہی رہے گا ۔ بائیس اور تئیس جنوری سے کراچی میں درجہ حرارت بہت کم ہوتے ہوئے سنگل ڈجٹ تک آ سکتا ہے ۔ سندھ میں بارش کا امکان نہیں تاہم سکھر اور لاڑکانہ میں اکیس اور بائیس جنوری کو بارش متوقع ہے ۔
محکمہ موسمیات نے کل بلوچستان میں بارش کی پیشگوئی کی ہے جس کا اثر کراچی پر بھی پڑے گا ۔
بلوچستان میں وادی زیارت اور کان مہتر زئی میں برف باری کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا ہے ۔ بلوچستان انتظامیہ نے ہائی الرٹ جاری کردیا ہے رابطہ سڑکوں پر بلا تعطل ٹریفک کی روانی کے لئے مشینری کو اسٹینڈ بائی کردیا گیا ہے ۔
تبصرے بند ہیں.