The news is by your side.

لاہور : دھماکہ تین ہلاک اور چوبیس زخمی

لاہور کے پررونق علاقہ نیو انار کلی میں نصب شدہ بم کے پھٹنے سے 3 افراد ہلاک اور 24 زخمی ہوگئے ہیں ۔

پولیس کے ترجمان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ دکانوں کے باہر بم نصب کیا گیا تھا جس کی پھٹنے سے دکانوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور زمین میں گڑھا ہوگیا ۔

مئیو ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے ہسپتال انتظامیہ کے مطابق دھماکہ میں زخمی 28 افراد ہسپتال لائے گئے ۔ جن میں پانچ کی حالت نازک بتائی جارہی ہے ۔ مرنے والے تین افراد میں ایک بچہ بھی شامل ہے جس کی عمر نو سال اور شناخت ذیشان کے نام سے ہوئی ہے ۔

 دھماکہ کی آواز دور دور سنی گئی اور اس دھماکہ کے نتیجہ میں 6 موٹر سائیکلیں بھی تباہ ہوگئیں ۔

دھماکہ انار کلی کے داخلی راستہ پر ہوا اور بم کو نجی بنک کے ساتھ دکانوں میں نصب کیا گیا تھا ۔

تبصرے بند ہیں.