The news is by your side.

نیٹ فلیکس 2021 کی پسندیدہ فلمیں اور سیریز

امریکی ویب سائٹ روٹن ٹوماٹوز فلموں اور ڈراموں سے متعلق اپنے ریویوز کی وجہ سے پسند کی جاتی ہے ۔

روٹن ٹوماٹوز نے 2021 میں نیٹ فلیکس پر دنیا بھر میں پسند کی جانے والی فلموں اور ویب سیریز کی فہرست جاری کی ہے ۔ جو ذیل میں درج کی جارہی ہے ۔

سکوئد گیم : ستمبر 2021 میں کورین ویب سیریز سکوئڈ گیم نیٹ فلیکس پر 94 فیصد ریٹنگ کے ساتھ نمبر ون پر رہی ۔

ڈونٹ لک اپ : لیونارڈو ڈی کیپریو ، جینیفر لارنس اور میرل اسٹریپ کی شاندار اداکاری کے سبب شائقین فلم نے اسے بے حد سراہا ۔ اس وجہ سے یہ فلم فہرست میں دوسرے نمبر پر  براجمان ہے ۔

آرکین : نیٹ فلیکس پر ریلیز ہونے والی اینیمیٹڈ ایکشن ایڈونچرسیریز آرکین اپنے پہلے سیزن میں ہی شائقین کی توجہ حاصل کرکے فہرست میں تیسرے نمبر کی حقدار قرار پائی ۔

دا وچر : کا سیزن 2 پچھلے سال ریلیز کیا گیا تھا جسے شائقین نے بے حد پسند کیا اور یہ روٹن ٹوماٹوز کی فہرست میں چوتھے نمبر پر موجود ہے ۔

آرمی آف دا ڈیڈ : دیو بٹیسٹا کی یہ فلم فہرست میں پانچویں نمبر پر موجود ہے جس میں بٹیسٹا زومبیز سے لڑتے دکھائے گئے ہیں ۔

ریڈ نوٹس : مشہور معروف پہلوان جو اب ایک فلمی ہیرو کی شناخت رکھتے ہیں ڈیوائن جانسن ، گیل گیڈت ، ریان رینلڈز کی ریڈ نوٹس کو شائقین کی پسند کے حساب سے چھٹا نمبر ملا ہے ۔

دا پاور آف دا ڈاگ : 2021 میں ریلیز ہوئی یہ فلم ساتویں نمبر پر موجود ہے ۔

آئی کئیر آ لاٹ : اس کامیڈی فلم نے بھی شائقین کی توجہ سمیٹ کر فہرست میں آٹھواں نمبر حاصل کیا ہے ۔

مڈ نائٹ ماس : کا پہلا سیزن ستمبر 2021 میں ریلیز کیا گیا اس کی کہانی خون پینے والے پادری کے گرد گھومتی ہے ۔ روٹن ٹوماٹوز کی فہرست میں نویں نمبر کی حقدار قرار پائی ۔

یُو : کا سیزن تھری اکتوبر 2021 میں ریلیز ہوا اور یہ فہرست میں دسویں نمبر پر موجود ہے ۔     

تبصرے بند ہیں.