پاکستان ریلوے اور میرین گروپ آف کمپنیز کے باہمی تعاون سے پہلی ریفریجریٹڈ ٹرین نے لاہور سے کراچی کا اپنا پہلا سفر کامیابی سے مکمل کیا ۔
فریٹ ٹرین کا یہ سلسلہ جو ابھی 1 ٹرین کے سفر سے شروع کیا گیا ہے ماہانہ بنیادوں پر 12 ٹرینوں تک لایا جائے گا ۔
ریفریجریٹڈ مال گاڑیاں نیشنل لاجسٹک اور کارگو انفرا اسٹرکچر میں بڑی معاشی کامیابیوں کا پیش خیمہ ثابت ہوگیں ۔
لاہور سے کراچی کا سفر کرنے والی پہلی ریفر ٹرین میں 40 فٹ کے 24 ریفر باکس مطلوبہ منزل تک پہنچائے گئے ۔
فریٹ ٹرین ماحول دوست ہونگیں کیونکہ ان میں گرین گیسز کا اخراج کم ہوتا ہے اس کے علاوہ ڈیلیوری ٹائم میں کمی سے ایندھن بھی کم استعمال ہوگا ۔ ریل کے ذریعہ مال کی ترسیل ٹرکوں کے مقابلہ میں 4 سے 5 گنا ایندھن کی بچت کا سبب بنے گی ۔
تبصرے بند ہیں.