آٹھ مارچ عورتوں کے عالمی دن کے بطور منایا جاتا ہے ۔ اس دن عورتوں کے حقوق کے حوالہ کام کرنے والی مختلف سماجی تنظیموں کی جانب سے مختلف ریلیاں اور تقاریب کا انعقاد کیا جاتا ہے ۔
پاکستان کی وزارت مذہبی امور وزیر پیر نور الحق قادری نے حفظ ما تقدم کے طور پر وزیر اعظم عمران خان کے نام ایک خط لکھا جو خبروں میں کافی چرچا میں ہے ۔
اپنے خط میں مذہبی امور کے وزیر نے وزیر اعظم کو اپنے خط میں لکھا کہ عالمی یوم نسواں پر کسی بھی طبقہ کو عورت مارچ یا کسی بھی غیر اسلامی شعائر ، معاشرتی اقدار کا تمسخر اڑانے کی اجازت نہ دی جائے ۔ ایسا کرنا مسلمانان پاکستان کے لئے سخت اذیت کا سبب بنے گا ۔
خط میں مذہبی امور کے وزیر نے تجویز دی ہے کہ عالمی یوم نسواں کو حیا ڈے کے بطور منایا جائے تاکہ دنیا انڈیا اور کشمیر میں خواتین پر ہونے والے امتیازی سلوک کی طرف متوجہ ہوسکے
وفاقی وزیر کی جانب سے یہ خط اس لئے لکھا گیا ہے کہ اس مارچ کو باوقار انداز میں منایا جائے تاکہ اس کے اچھے اثرات مرتب ہوسکیں ۔
تبصرے بند ہیں.