بھارت کی معروف کاروباری شخصیت مکیش امبانی نے انڈین پریمئیر لیگ کے ڈیجیٹل رائٹس ڈھائی بلین ڈالر کی خطیر رقم دے کر حاصل کرلئے ہیں ۔
انڈین پریمئیر لیگ کا آغاز 2008 میں ہوا تھا اور اب تک اس کے 15 سیزن گزر چکے ہیں ۔
پہلے 10 سالوں میں سونی ٹی وی اس لیگ کے ٹیلی کاسٹ حقوق رکھتا تھا ۔
ٹی 20 کرکٹ کا ہر سال کھیلے جانے والا ٹورنامنٹ آئی پی ایل دو ماہ تک جاری رہتا ہے ۔
دنیا میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والے کھیلوں کے مقابلوں میں آئی پی ایل کے میچز بھی شامل ہیں ۔
ایشیاء کے امیر ترین آدمی مکیش امبانی نے آئی پی ایل کی آن لائن اسٹریمنگ کے جملہ حقوق 2 اعشاریہ 36 بلین امریکی ڈالر میں خرید لئے ہیں ۔