جہلم میں القادر یونیورسٹی کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں مسلمان ذہنی غلام ہیں ۔ ہماری بدقسمتی کہ ہم پرایسے نظام تعلیم کی تقلید کررہے ہیں جو ہمارے آگے بڑھنے کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے ۔ سیرت النبی پر عمل کئے بغیر مسلمان کوئی مقام حاصل نہیں کرسکتے ۔ اسلام کے خلاف ہونے والی سازشوں میں پاکستانی مسلمان سب سے پہلے سراپا احتجاج ہوتے ہیں ۔
عظیم قوم بننے کے لئے عظیم کردار کی ضرورت ہوتی ہے ۔ سچا اور انساف کرنے والا ہی بڑا لیڈر بن سکتا ہے ۔ ایماندار شخص بہت سی پابندیوں سے آذاد ہوتا ہے ۔ مغربی کلچر کی اندھی تقلید ہماری تباہی کی سب سے بڑی وجہ ہے ۔ ہمارا طبقاتی نظام تعلیم کے شعبہ میں پسماندگی کی سب سے بڑی وجہ ہے ۔ فی زمانہ سوشل میڈیا کا استعمال روکنا ناممکن ہے لیکن بچوں کی اچھے انداز میں تربیت تو کی جاسکتی ہے ۔
پاکستان کو اس وقت یونیورسٹیوں پر تحقیق کی ضرورت ہے ۔ میرا ارادہ ہے پرائم منسٹر یونیورسٹی بناؤ جو دنیا کی اعلیٰ یونورسٹیوں میں شامل ہوگی ۔ ہمارا سب سے بڑا مسلہ اچھی لیڈر شپ کا فقدان ہے ۔ حکمران رشتہ داروں پر عوامی مال خرچ کرتے ہوئے ڈرتے نہیں ۔ یہ لوگ سیاست میں عوامی خدمت کے لئے نہیں بلکہ مال بنا کر امیر ہونے کے لئے آتے ہیں ۔
تبصرے بند ہیں.