سینئیر صحافی نجم سیٹھی نے ایک نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے پروگرام میں انکشاف کیا ہے کہ نئے وزیر اعظم کا انتخاب ہوگیا ہے ۔
وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد اہم مرحلہ میں داخل ہوچکی ہے ۔ اپوزیشن جماعتیں نئے وزیر اعظم کے لئے متفق ہوگئی ہیں ۔
سینئیر صحافی نے مزید بتایا کے مطابق مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے مابین وزیر اعظم کے تحریک عدم اعتماد پر اتفاق ہوگیا ہے ۔
عدم اعتماد کی تحریک کی کامیابی سے وزیر اعظم عمران خان کی مدت حکومت بھی انجام کو پہنچ جائے گی ۔
تاہم ابتدائی طور پر مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی میں انتخابات کی مدت میں اختلاف موجود ہے ۔
مسلم لیگ نون نے تین ماہ میں ا نتخابات کی ضمانت مانگی ہے جبکہ پیپلز پارٹی انتخابی اصلاحات کے بعد 6 ماہ میں انتخابات کے لئے راضی ہے ۔
پیپلز پارٹی نے اس حوالہ سے تجویز کیا کی نئی حکومت کا قیام اور انتخابی اصلاحات کا عمل ساتھ ہی انجام پا جائے تاکہ انتخابی اصلاحات کے لئے وقت ضائع نا ہو ۔
پی ڈی ایم اور پیپلز پارٹی نے انتخابات کی تاریخ پر بات چیت کے عمل کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا جبکہ پی ڈی ایم وزارت عظمیٰ کی دوڑ سے دستبردار ہوگئی ہے ۔
پیپلز پارٹی نے چھوٹے صوبہ سے وزیر اعظم کی نامزدگی کی حمایت کا اعلان کیا ہے ۔
تبصرے بند ہیں.