وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اہم اجلاس میں کرونا کے کیسز کی مثبت شرح میں اضافہ کے سبب نئی پابندیوں کے اطلاق پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
اجلاس میں آئندہ 48 گھنٹوں میں نئی پابندیوں کے نفاز کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ پابندیوں کے اطلاق سے پہلے تمام صوبوں سے مشاورت کی جائے گی تاکہ پابندیوں کے نفاز میں کوئی رکاوٹ نا بنے ۔
جبکہ عوامی جگہوں اور تعلیمی اداروں میں ایس او پیز پر عملداری کو مانیٹر کیا جارہا ہے ۔
اجلاس میں اسمارٹ لاک ڈاؤن اور اسکول میں ایک دن چھوڑ کر ایک دن کلاسز پر بھی غور کیا گیا۔
تبصرے بند ہیں.