قومی اسمبلی کے اہم اجلاس میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے تحریک عدم اعتماد پیش کی جس کی اپوزیشن کے 161 اراکین نے حمایت کی ۔
ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی سربراہی میں اجلاس شروع ہوا ، شہباز شریف نے عدم اعتماد کی درخواست جمع کرواتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کررہا ہوں ۔
ان کی درخواست کے بعد تحریک کے حامیوں اور مخالفین کی گنتی کی گئی ۔ حکومتی اتحادیوں اور پی ٹی آئی کے منحرف اراکین اس موقع پر ایوان میں موجود نہیں تھے ۔
تحریک عدم اعتماد کے بعد ڈپٹی اسپیکر نے اجلاس کو 31 مارچ بروز جمعرات تک ملتوی کردیا اور کہا کہ 31 مارچ کو اس تحریک پر بحث کی جائے گی ۔
قواعد کے مطابق تحریک عدم اعتماد پر 3 دن سے پہلے ووٹنگ نہیں ہوسکتی ۔ 3 دن کے بعد اور 7 دن کے اندر ووٹنگ کا عمل لازمی کرانا ہوتا ہے ۔