The news is by your side.

چائنا طیارہ حادثہ کوئی مسافر زندہ نہ ملا

0

چین کے سرکاری نشریاتی ادارہ نے حادثہ کے 18 گھنٹوں کے بعد 21 مارچ بروز پیر کو ہونے والے طیارہ حادثہ میں 132 مسافروں کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے ۔

گزشتہ روز چین کے گوانگوژ میں پہاڑوں میں گر کر چائنا ایسٹرن ائیر لائن کا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھا ۔

گزشتہ ایک دہائی کے دوران چین میں پیش آنے والا یہ بدترین حادثہ ہے جس میں کوئی مسافر زندہ نہیں ملا ۔

چینی خبر رساں ادارہ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ حادثہ کے نتیجہ میں پہاڑ پر ایک گڑھا بن گیا ہے ۔

اس حادثہ میں آگ اس قدر بھڑک اٹھی کہ ناسا کے سیٹلائیٹ امیجز تک میں دیکھی گئی ۔

چین کے ہوا بازی کے ادارہ نے بتایا کہ طیارہ میں 123مسافر اور عملہ کے 9 ارکان سوار تھے ۔

چینی صدر نے اپنے پیغام میں اس واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا اور ریسکیو آپریشن کے ساتھ حادثہ کی تحقیقات اور ائیر سیفٹی کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.