اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کونسل کے 48ویں اجلاس میں کل پاکستان میزبانی کے فرائض سر انجام دے گا ۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسلامی تنظیم کا بانی رکن ہونے کی حیثیت سے پاکستان نے ہر دور حکومت مین اپنا مثبت کردار ادا کیا ہے ۔
وزیر خارجہ نے مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ 23 مارچ کو او آئی سی کے وزرائے خارجہ بطور مہمان خصوصی پریڈ دیکھیں گے ۔
وزیر اعظم کل اسلامی کانفرنس کے ابتدائی سیشن میں خطاب کریں گے اور اس کانفرنس میں 100 قراردادیں منظور کی جائیں گی ۔
اس موقع پر ایک سال کے لئے او آئی سی کی سربراہی پاکستان کو منتقل کی جائے گی ۔