The news is by your side.

آسکر ایوارڈز کے لئے نامزدگیوں کا اعلان

سال 2022 میں 94ویں آسکر ایوارڈ کی تقریب 27 مارچ کو منعقد کی جائے گی ۔

اس بار پہلی دفعہ آسکر کی نامزدگیوں میں 12 کے بجائے صرف 10 ماہ میں ریلیز کی گئی فلموں کو شامل کیا گیا ہے ۔

اس بار فلم دا پاور آف ڈاگ 12 نامزدگیوں کے ساتھ سر فہرست ہے ۔ یاد رہے کہ یہ فلم سینما گھروں کی زینت نہیں بنی تھی بلکہ نیٹ فلیکس پر یہ فلم ریلیز ہوئی تھی جس نے شائقین فلم کے دل جیت لئے ۔ اگر یہ فلم آسکر جیتنے میں کامیاب ہوجاتی ہے تو آسکر کی تاریخ میں پہلی بار سینما کے بجائے اسٹریمنگ سائٹس کی ریلیز کی گئی فلم قرار پائے گی ۔

دا پاور آف ڈاگ بہترین فلم ، بہترین ڈائریکٹر اور بہترین اداکار کے ساتھ متعدد کیٹیگریز میں نامزد کی گئی ہے ۔

دا پاور آف ڈاگ کے علاوہ بہترین فلموں کی کیٹگری میں ڈیون ، بلفاسٹ ، کوڈا ، ڈونٹ لک اپ ، ڈرائیو مائی کار ، کنگ رچرڈ ، لیکرش پزا ، نائٹ مئیر ایلی اور ویسٹ سائیڈ اسٹوری بھی شامل ہیں ۔

سائنس فکشن مووی ڈیون 10 نامزدگیوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے ۔

بہترین اداکار کی کیٹیگری میں جیویر بارڈم ، بینڈیکٹ کیمبرج ، اینڈریو گار فیلڈ ، ول اسمتھ اور ڈینزل واشنگٹن کی نامزدگیاں سامنے آئی ہیں ۔

بہترین اداکارہ کے لئے جیسی بیکلے ، آرینا ڈی بوس ، جوڈی ڈینچ ، کرسٹین ڈنسٹن کے نام شامل ہیں ۔

تبصرے بند ہیں.