The news is by your side.

پرانے سمندری جال سے بنیں گے موبائل فون

سام سنگ نے اپنے نئے موبائل گلیکسی ایس 22 کی تیاری میں سمندری جال کو ری سائیکل کرکے ایک مٹیریل تیار کیا جسے اس موبائل کی تیاری میں استعمال کیا گیا ہے ۔

کمنی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سام سنگ کی دیگر مصنوعات کی تیاری میں بھی ری سائیکلڈ سمندری پلاسٹک کو برتا جائے گا ۔

گیلکسی ایس 22 کی تقریب رونمائی میں یہ تمام باتیں سامنے آئیں ۔ دنیا بھر کے سمندروںمیں پلاسٹک کا فضلہ سمندری حیات کے لئے وبال بنا ہوا ہے ۔ سمندروں کو پلاسٹک فری بنانے کے لئے کمپنی نے یہ فیصلہ کیا ۔

کمپنی اگلے مراحل میں دیگر اقسام کے سمندری پلاسٹک کو اپنی مصنوعات کی تیاری میں شامل کرے گی ۔

اس ھوالہ سے اقوام متحدہ نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا تھا کہ ہرسال 6 لاکھ 40 ہزار ٹن پلاسٹک سمندر برد کیا جارہا ہے ۔ یہ پلاسٹک سمندری حیات کے لئے شدید خطرات پیدا کررہا ہے اور بڑے پیمانہ پر سمندری مخلوق کی ہلاکت کا سبب بن رہا ہے ۔

تبصرے بند ہیں.