The news is by your side.

پاکستان نے بنگلہ دیش کو 4 وکٹوں سے ہرا دیا

پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین کھیلا گیا پہلا ٹی20 میچ پاکستان نے 4 وکٹوں سے جیت لیا ۔

بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو اس کے حق میں سازگار ثابت نہیں ہوا ۔ بنگلہ ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 128 رنز بنا سکی ۔ حسن علی نے میچ کے دوسرے اور اپنے پہلے اوور میں بنگلہ اوپننگ بیٹر محمد نعیم کو آؤٹ کردیا ۔ ان کا کیچ وکٹوں کے پیچھے محمد رضوان نے لیا ۔ تیسرے اوور میں محمد وسیم جونئیر نے دوسرے اوپنر کو آؤٹ کردیا ان کا کیچ فخر زمان نے لیا ۔ پانچویں اوور میں محمد وسیم جونئیر نے اپنی بال پر نجم الحسن کا کیچ لیکر انہیں پولین بھیج دیا ۔ نویں اوور میں محمد نواز نے بنگلہ کپتان محمود الحسن کو کلین بولڈ کردیا ۔ تیرہویں اوور میں شاداب خان نے عفیف کو آؤٹ کردیا ۔ سترہویں اوور میں نور الحسن وکٹوں کے پیچھے حسن علی کی گیند پر محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے ۔ انیسویں اوور میں حسن علی نے امین السلام کو کلین بولڈ کردیا ۔

پاکستان کی جانب سے حسن علی نے 3 ، محمد وسیم جونئیر نے 2 کھلاڑی اور شاداب خان اور محمد نواز نے 1 ،1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔

پاکستان کی اننگ کا آغاز بھی اچھا نہ تھا ۔ پاکستان کی پہلی وکٹ 16 کے مجموعی اسکور پر گری جب محمد رضوان صرف 11 رنز بنا کر بولڈ ہوگئے ۔ کپتان بابر اعظم بھی 7 کے انفرادی اسکور پر پویلین لوٹ گئے ۔ حیدر علی اور شعیب ملک کوئی رن بنائے بغیر آؤٹ ہوگئے ۔ اس موقع پر فخر زمان اور خوشدل شاہ نے 56 رنز کی شراکت قائم کرکے پاکستان کی لڑکھراتی بیٹنگ کو سہارا دیا ۔ دونوں نے 34 ، 34 رنز بنائے ۔ 80 کے مجموعی اسکور پر فخر زمان کیچ آؤٹ ہوگئے ۔ شاداب خان اور محمد نواز نے برق رفتاری سے اسکور میں اضافہ کیا اور پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا ۔ شاداب خان 21 اور محمد نواز 18 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے ۔

تبصرے بند ہیں.