The news is by your side.

بنگلہ دیش کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

پاکستان بنگلہ دیش ٹی20 سیریز کا تیسرا اور آخری میچ اب سے کچھ دیر بعد شروع ہونے والا ہے ۔ بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔

اس میچ میں پاکستان کی ٹیم میں 4 تبدیلیاں کی گئی ہیں ۔ شاہنواز دھانی اس میچ میں اپنا ڈیبیو کر رہے ہیں ۔ اس کے علاوہ شعیب ملک اپنے بیٹے کی ناسازی طبع کیوجہ سے دبئی روانہ ہوگئے ہیں ۔ ان کی جگہ افتخار احمد ٹیم کا حصہ ہونگے ۔ اس کے علاوہ عثمان قادر اور سرفراز احمد بھی پاکستان الیون کا حصہ ہونگے ۔

شاہنواز دھانی پاکستان کی جانب سے ٹی20 کھیلنے والے 95ویں کھلاڑی ہیں ۔ فخر زمان ، شاہین شاہ ، شعیب ملک اور شاداب خان کو اس میچ میں ریسٹ دیا گیا ہے ۔

پاکستان سیریز کو 0-2 سے جیت کر پہلے ہی سیریز اپنے نام کرچکا ہے .

تبصرے بند ہیں.