The news is by your side.

پاکستان نے پہلا ٹی 20 جیت لیا

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے جانے والی 3 ٹی20 میچز کی سیریز میں پاکستان نے پہلا ٹی20 ہرا کر اپنی برتری بنالی ہے ۔ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 63 رنز سے شکست دی ۔

پاکستان کی جانب سے محمد رضوان اور حیدر علی نے بیٹنگ میں بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے 105 رنز کی شراکت داری کی ۔ اوپنر بابر اعظم کے صفر پر آؤٹ ہونے کے بعد فخر زمان بھی 10 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ۔ اس موقع پر رضوان اور حیدر نے پاکستان کی بیٹنگ کو سہارا دیا ۔ محمد رضوان نے 78 رنز کی اننگ کھیلی ۔ حیدر علی نے رضوان کے آؤٹ ہونے کے بعد محمد نواز کے ساتھ ملکر جارحانہ انداز اپناتے ہوئے اننگ کو آگے بڑھایا ۔ حیدر نے 39 گیندوں پر 68 رنز بنائے اور محمد نواز نے 30 رنز کے ساتھ مجموعی ہدف میں اپنا حصہ ڈالا ۔

پاکستانی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 200 رنز بنائے ۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے شیفرڈ نے 2 کھلاڑی آؤٹ کئے عقیل ، اوشین ، ڈومینک اور اسمتھ نے ایک ایک وکٹ لی ۔

ویسٹ انڈین ٹیم ہدف کے تعاقب میں 137 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ۔ ویسٹ انڈین کا کوئی بیٹر پاکستانی باؤلنگ اٹیک کے سامنے زیادہ مزاحمت نہ کرسکا ۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے شائی ہوپ 31 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ اوشین اسمتھ 24 اور رومن پاول 21 رنز بنا سکے ۔

پاکستان کی جانب سے محمد وسیم نے 4 کھلاڑی آؤٹ کئے جبکہ شاداب خان نے 3 وکٹیں اپنے نام کیں ۔ محمد نواز ، حارث رؤف اور آفریدی کے حصہ میں 1، 1 وکٹ آئی ۔

ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے مابین دوسرا ٹی20 میچ آج کراچی میں ہی کھیلا جائے گا ۔

تبصرے بند ہیں.