The news is by your side.

ٹی20 میں پاکستان فتحیاب ، ون ڈے ہوئی برخاست

گزشتہ دن ہونے والے تیسرے ٹی20 میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو ہرا کر سیریز کو 3۔0 سے اپنے نام کرلیا ۔

ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی ۔ دونوں اوپنرز نے ویسٹ انڈیز کو 66 رنز کا اچھا آغاز فراہم کیا ۔ محمد وسیم نے ویسٹ انڈیز کے اوپنرز کی نصف سینچری سے پہلے ہی پاکستان کو پہلی وکٹ دلادی ۔

ویسٹ انڈین بلے بازوں نے 50 رنز کی دوسری شراکت داری کی ۔ پوران نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 64 رنز کی اننگ کھیلی دوسرے اینڈ پر براوو نے ان کا بھرپور ساتھ دیا اور تیسری شراکت داری میں 93 رنز بنائے ۔

ویسٹ انڈیز نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 207 رنز کا ہدف مقرر کیا ۔ پاکستان کی جانب سے محمد وسیم نے 2 اور دھانی نے 1 وکٹ حاصل کی ۔

ہدف کا تعاقب پاکستانی اوپنرز نے پر اعتماد طریقہ سے کرتے ہوئے پہلی وکٹ کی شراکت میں 158 رنز بنائے ۔ بابر اعظم 53 گیندوں پر 9 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 79 رنز کی اننگ کھیل کر آؤٹ ہوئے ۔

محمد رضوان نے 45 گیندوں پر 87 رنز بنائے اور پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا ۔ ان کی اننگ میں 3 چھکے اور 2 چوکے نمایاں تھے ۔

فخر زمان نے 12 رنز کا حصہ ڈالا اور وہ پویلین لوٹ گئے ۔ آصف علی نے اپنا روایتی جارحانہ انداز اپناتے ہوئے 7 گیندوں پر 2 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 21 رنز بنا کر پاکستان کو 7 گیندوں قبل 208 رنز کے ہدف تک پہنچا دیا ۔

محمد رضوان مین آف دی میچ کے ساتھ سیریز کے بہترین کھلاڑی بھی قرار پائے ۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین کھیلی جانے والی ون ڈے سیریز 6 ویسٹ انڈین کھلاڑیوں کے کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کی وجہ سے ملتوی کردی گئی ہے ۔ اب یہ سیریز جون 2022 میں کھیلے جائے گی ۔ ویسٹ انڈین ٹیم اور آفیشلز 6 قرنطینہ کھلاڑیوں کو چھوڑ کر وطن روانہ ہوگئے ہیں ۔

تبصرے بند ہیں.