محکمہ صحت نے پچھلے چوبیس گھنٹوں کے اعداد و شمار میں کرونا کے مثبت کیسز کی شرح میں پشاور اس وقت سرفہرست پایا گیا ہے ۔
محکمہ صحت کے مطابق پشاور میں مثبت کیسز کی شرح 39 اعشاریہ 63 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے ۔ جبکہ کراچی میں مثبت کیسز کی شرح میں کمی واقع ہوئی اور یہ گھٹ کر 21 اعشاریہ 79 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے پچھلے 24 گھنٹوں کے اعداد و شمار جاری کئے ہیں جس کے مطابق کرونا وائرس کے 7 ہزار 48 مثبت کیسز سامنے آئے ہیں ۔ 21 افراد کرونا کے باعث ہلاک ہوئے جبکہ 2 ہزار 987 مریض کرونا سے شفایاب ہوئے ۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کرونا کے 61 ہزار 77 ٹیسٹ کئے گئے ہیں ۔ جبکہ اب تک کرونا کے کُل 2 کروڑ 50 لاکھ 18 ہزار 383 کرونا ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں ۔
تبصرے بند ہیں.