The news is by your side.

پیٹرول کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر

وزیر اعظم عمران خان نے تاریخی ریلیف پیکج کے اعلان اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کی انتباہ کے فورا بعد راتوں رات پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے 14 پیسے تک کا اضافہ کردیا گیا ہے

پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کا نوٹیفکیشن رات ڈیڑھ بجے فائنانس ڈویژن کی جانب سے جاری کیا گیا ۔

وزیر اعظم نے تحریک لبیک کے احتجاج کے دوران پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کو مؤخر کیا تھا جیسے ہی احتجاج ختم ہوا وزیر اعظم نے اپنے تاریخی خطاب میں عوام کو ریلیف پیکج کی نوید سنائی ابھی اس ریلیف کے ثمرات عوام تک پہنچے بھی نہیں تھے کہ پیٹرولیم مصنوعات میں 8 روپے کا اضافہ کرکے عوام کو ششدر و حیران کردیا ۔

یاد رہے کہ رواں سال میں جنوری کے آغاز میں ہی حکومت نے پیٹرول پر 7 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا تھا ۔ جس کے ساتھ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 106 روپے ہوگئی تھی ۔ جنوری سے لیکر اب تک ان 11 مہینوں میں پیٹرول پر 30 روپے سے زائد کا اضافہ کیا جاچکا ہے ۔

مسلم لیگ نون نے اس اضافہ پر شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے ۔ نون لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اس حوالہ سے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عمران صاحب کے تکلیف پیکج کا اطلاق ہونا شروع ہوچکا ہے ۔

مفتاح اسماعیل نے اس حوالہ سے کہا کہ وزیراعظم نے کل کہا کہ پیٹرول مہنگا کریں گے اور اگلے ہی دن کر بھی دیا ۔ ریلیف پیکج کا اعلان بھی کیا تھا لیکن اس پر کب عمل درآمد ہوگا اس بارے میں حکومتی ترجمان خاموش ہیں ۔

تبصرے بند ہیں.