The news is by your side.

ٹی20 : جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش اور پاکستان نے نیمبیا کو ہرا دیا

کل ہونے والے پہلے میچ میں ساؤتھ افریقہ نے بنگلہ دیش کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے یکطرفہ میچ کھیلا ۔ بنگلہ دیش نے بیٹنگ میں بہت ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور صرف 84 رنز ہی مقررہ اوورز میں بنا پائی ۔ بنگلہ دیش کی پہلی وکٹ تو 22 کے مجموعی اسکور پر 4 اوور میں گری تھی ۔ لیکن یکے بعد دیگرے بیٹرز اپنی وکٹیں گنواتے رہے ایک موقع پر صرف 60 رنز پر پہنچنا بھی مشکل لگ رہا تھا ۔ لیکن مہدی حسن کے آخری اوورز میں کچھ بہتر شاٹس 84 رنز کا ہدف دینے میں معاون ثابت ہوئے ۔ جنوبی افریقن اننگ کا آغاز بھی کچھ اچھا ثابت نہ ہوا اور شروع کی 3 وکٹیں جلد ہی گر گئیں تاہم ہدف اتنا بڑا نہ تھا جو میچ کو کسی سنسنی خیز مرحلہ تک پہنچا پاتا ۔ جنوبی افریقہ نے مطلوبہ ہدف 14 ویں اوور میں ہی حاصل کرلیا ۔

کل ہونے والا دوسرا میچ پاکستان اور نیمبیا کے مابین کھیلا گیا ۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور 190 کا ہدف مخالف ٹیم کے لئے سیٹ کیا ۔ پاکستان کے اوپنر کپتان بابر اعظم اور رضوان نے اننگ کو پر اعتماد آغاز فراہم کیا اور 113 رنز  پہلی وکٹ کی شراکت میں جوڑ کر دئیے ۔

بابر اور رضوان 5ویں سینچری شراکت دار جوڑی ہیں جنہوں نے ٹی20 بین القوامی میچوں میں سب سے زیادہ سینچری شراکت والی جوڑی بن گئی ہے ۔

اس کے علاوہ بابر رضوان کی جوڑی نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرتے ہوئے سال میں مجموعی طور پر 1041 رنز کی اوپنگ شراکت داری کی جو ایک کلینڈر میں ٹی20 فارمیٹ میں کسی بھی بیٹنگ شراکت داری میں سب سے زیادہ ہیں ۔

اس اننگ میں محمد رضوان نے سال میں 900 رنز ٹی20 فارمیٹ میں بنانے والے پہلے بیٹر کا اعزاز بھی اپنے نام کیا ۔ اس کے علاوہ انہوں نے ایک کلینڈر میں 10واں ففٹی پلس انفردای اسکور بھی بنایا ۔ یوں وہ سب سے زیادہ ففٹی پلس بنانے والے بیٹر بھی بن گئے ۔ اس کے بعد محمد رضوان نے 1 سال میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے پاکستانی کا اعزاز بھی حاصل کیا انہوں نے ٹی20 کے رواں سیزن میں 1661 رنز بنائے ۔ محمد رضوان کرس گیل کے2015 میں بنائے گئے 1665 رنز سے صرف 4 رنز کی دوری پر ہیں ۔ امید ہے اگلے میچ میں رضوان کرس گیل کا ریکارڈ بھی توڑ دیں گے ۔ محمد رضوان نے ویراٹ کوہلی کے 2016 میں بنائے گئے 1614 رنز اور بابر اعظم کے 2019 میں بنائے گئے 1607 رنز کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ۔ گزشتہ شب کھیلی جانے والی 79 رنز کی اننگ میں محمد رضوان نے کوہلی کے بیسٹ کیرئیر ایوریج کو ہٹا کر اپنا بیسٹ کیرئیر ایوریج 66۔52 سیٹ کردیا ہے ۔

دوسری جانب بابر اعظم بھی رضوان کے ہمراہ نئے ریکارڈ بنانے میں پیچھے نہیں ۔ بابر نے ویراٹ کوہلی سے بطور کپتان سب سے زیادہ ففٹی پلس رنز کا ریکارڈ چھین لیا ہے ۔ ویراٹ کوہلی کی 13 ففٹی پلس اسکور ہے جبکہ بابر نے 14 ففٹی پلس اسکور کا ریکارڈ سیٹ کیا ہے ۔ بابر اعظم اپنے کیرئیر کی 60 اننگز میں مجموعی طور پر 2402 رنز بنائے ہیں ۔ ابتدائی 60 اننگز میں یہ کسی بھی بیٹر کا سب سے زیادہ اسکور ہے ماضی میں ویراٹ کوہلی ابتدائی 60 اننگ میں 2167 رنز کا ریکارڈ رکھتے تھے جو بابر نے ان سے چھین لیا ۔ اس کے علاوہ بابر اعظم ٹی20 رینکنگ میں پہلے نمبر پر بھی براجمان بھی ہوگئے ہیں ۔ پچھلے ہفتے کی درجہ بندی میں دوسرے نمبر پر تھے بابر اعظم جو 14 پوائنٹس کی بہتری کے ساتھ اب پہلے نمبر پر آچکے ہیں ۔

پاکستان نے کل کا میچ نیمبیا کو 45 رنز سے ہرا کر گروپ کو بدستور لیڈ کررہا ہے اور 8 پوائنٹس کے ساتھ سیمی فائنل کے لئے بھی کولیفائی کرگیا ہے ۔ پاکستان اپنا پانچواں اور آخری گروپ میچ 7 نومبر کو اسکاٹ لینڈ کے خلاف کھیلے گا ۔

تبصرے بند ہیں.