الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیر اعظم عمران خان پر انتخابی ضابطہ اخلاق کے خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کردیا ہے ۔
وزیر اعظم پاکستان کو وزراء سمیت سوات میں جلسہ پر 16 مارچ کو جرمانہ عائد کیا تھا ۔
حکومت نے گزشتہ ماہ الیکشن ایکٹ 2017 میں متنازع آرڈیننس کے ذریعہ عوامی عہدوں پر فائز اور منتخب اراکین پر انتخابی مہم چلانے اور اپنے حلقوں کے دورے پر عائد پابندی ختم کردی تھی ۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیر اعظم سمیت 5 وفاقی وزراء پر الیکشن کمیشن کے قواعد و ضوابط کے خلاف ورزی پر عوامی اجتماعات سے خطاب پر فی کس 50 ہزار کا جرمانہ عائد کیا ہے ۔