برطانیہ کی تاریخی آکسفورڈ یونیورسٹی نے پاکستان کی سابق وزیر اعظم محترمہ بینظیر بھٹو کو جہموری خدمات کی انجام دہی پر خراج تحسین پیش کرنے کے لئے یہ پورٹریٹ نصب کیا ہے ۔
آکسفورڈ یونیورسٹی کے لیڈی مارگریٹ ہال میں پاکستان پروگرام کے زیر اہتمام اس پورٹریٹ کو لگایا گیا ہے ۔
یہ پورٹریٹ ایک خصوصی تقریب میں نصب کیا گیا ۔ جس میں برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر کے علاوہ عالمی شہر یافتہ سماجی شخصیت ملالہ یوسفزئی نے بھی شرکت کی ۔