The news is by your side.

پیپلز پارٹی اسلام آباد کی جانب مارچ کرے گی

لاہور میں طویل پریس کانفرنس میں پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو نے 27 فروری کو کراچی سے اسلام آباد کی جانب مارچ کا اعلان کیا ہے ۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم نے اپنے مارچ کے لئے ان سے رابطہ نہیں کیا ہم پی ڈی ایم کا حق سمجھتے ہیں کہ وہ اپنے مارچ کا اعلان کریں ۔

یاد رہے کہ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے 23 مارچ کو اسلام آباد کی جانب مارچ کا اعلان کررکھا ہے ۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ جتنے زیادہ لوگ اس حکومت کے خلاف احتجاج کے لئے نکلیں اچھا ہے ۔ پیپلز پارٹی آج سے احتجاج کے نئے شیدول کا اغاز کررہی ہے ۔ ہم اس حکومت کو بےنقاب کرنے کے لئے احتجاج کے سلسلہ کو جاری رکھیں گے ۔ منی بجٹ عوام کی جیب پر ڈاکہ ہے ۔ پیپلز پارٹی منی بجٹ کی کھل کر مخالفت کرے گی ۔

ہمارا مطالبہ شفاف انتخابات ہیں ، ملک کے بحرانوں کا واحد حل صرف اصلی جمہوریت میں ہی پنہاں ہے ۔ قبائلی آج بھی اپنے حقوق کے لئے ریاست کی جانب دیکھ رہے ہیں ان کی داد رسی نہیں کی جارہی ۔ پیپلز پارٹی ملک کے مشکل دور کو ختم کرنے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہتی ہے ۔

تبصرے بند ہیں.