The news is by your side.

وزیر اعظم نے بلوچستان میں ہونے والی تباہی کی رپورٹ طلب کرلی

منگل کی شب بلوچستان کی ساحلی پٹی اور مکران ڈویژن میں ہونے والی تباہ کن بارشوں سے اربن فلڈنگ کی صورتحال پیدا ہوگئی ۔

غیر معمولی اور موسلادھار بارش نے رات 12 بجے علاقے پر برسنا شروع کیا اور دیکھتے ہی دیکھتے پانی نے گھروں میں گھس کر تباہی مچادی ۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے اس حوالہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قدرتی آفات سے اسی صورت مؤثر انداز میں نبٹ سکتی ہے جب متعلقہ ادارے ہنگامی صورتحال کو کنٹرول کرنے کی صلاحیت رکھتے ہوں ۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ متاثرہ افراد کی بحالی ہماری اولین ذمہ داری ہے جسے ہم ہر حال میں پورا کریں گے ۔

وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے بلوچستان میں ہونے والی تباہ کن بارشوں سے ہونے والی صورتحال میں نیشنل ڈیزاسٹر مینجمینٹ اتھارٹی کو متاثرین تک امداد پہنچانے کی ہدایات جاری کی ہیں ۔

وزیر اعظم نے وزیر اعلیٰ بلوچستان سے بارشوں میں ہونے والے نقصانات کی رپورٹ بھی طلب کی ہے ۔

بلوچستان میں ہونے والی تباہ کن بارشوں کیوجہ سے پاک فوج کا امدادی کام بھی جاری ہے اور متاثرہ علاقوں میں پاک فوج اور نیوی کا ریلیف آپریشن جاری ہے ۔ پاک فوج کی جانب سے متاثرہ افراد کو خوراک ، پانی اور دیگر ضروری اشیاء بھی فراہم کی جارہی ہیں ۔

تبصرے بند ہیں.