The news is by your side.

مرغی کے گوشت کی قیمتوں کو پر لگ گئے

0

حالیہ ہفتوں میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہ نے عام آدمی کو جو بکرے یا گائے کا گوشت خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتا پروٹین کے اس سستے ذریعہ سے بھی محروم کردیا ہے ۔

ملک کے مختلف حصوں میں مرغی کے گوشت کی قیمت 6 سے 7 سو روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے ۔ محکمہ شماریات نے بھی مرغی کے گوشت میں حالیہ اضافہ کی تصدیق کی ہے ۔

پولٹری کے کاروبار سے وابستہ افراد نے قیمت میں اضافہ کی وجہ لاگت کو قرار دیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق قیمتوں میں اضافہ کی وجہ طلب کا زیادہ ہونا بتایا گیا ہے جبکہ چکن کی سپلائی معمول کے مطابق ہی کی جارہی ہے ۔

چکن کی کھپت میں اضافہ کے باوجود سپلائی طلب کے مقابلہ میں کم رہی جس نے قیمتوں کو متاثر کیا ۔

لاگت بڑھ جانے کے باعث بھی سستی مرغی اب ممکن نہیں ۔

مرغی کی فیڈ کی پچاس کلو بوری جو ابھی تک 15 سے 18 سو روپوں میں دستیاب تھی یکایک اس کی قیمت 4 ہزار تک پہنچ گئی ہے ۔

دیگر لاگتی اخراجات جیسے ڈیزل ، پیٹرول کی بڑھی ہوئی قیمتیں بھی چکن کی مجموعی قیمت پر اثر انداز ہوئی ہیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.