The news is by your side.

وزیر اعلیٰ پنجاب بھی عدم اعتماد کے لپیٹے میں

0

وزیر اعظم عمران خان کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع کروادی گئی ہے ۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے پنجاب کے پارلیمانی رہنماء حسن مرتضیٰ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ عدم اعتماد کی تحریک کے لئے ہمیں 75 ووٹوں کی ضرورت تھی مگر ہمیں 75 سے زائد ووٹوں کے ساتھ پیر کی صبح تحریک عدم اعتماد کو جمع کروایا ۔

پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر اپنے بیان میں کہا کہ عوامی استحصال کے ساڑھے تین سالوں کے دورانیہ کے احتساب کا وقت قریب آگیا ہے ۔ پنجاب میں سونامی نے ترقی اور خوشحالی کی تباہی کے سوا کچھ نا کیا ۔ عوام کو سبز باغ دکھا کر لوٹنے والوں سے مہنگائی کا حساب لیں گے ۔

انہوں نے مزید اس حوالہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کسان کھاد کے لئے دربدر پھر رہا ہے ، بچے دودھ کے لئے تڑپ رہے ہیں ، معیشت کے ساتھ کھلواڑ اور معاشرتی اقدار کی دھجیاں اڑانا ہی نئے پاکستان کی ریٹ ٹھہری ۔

وزیر اعظم عمران خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو عدم اعتماد کی صورت میں اسمبلی تحلیل کرنے کی ہدایات جاری کر رکھی ہیں ۔

عثمان بزدار کو اس وقت اسمبلی میں 198 اراکین کی حمایت حاصل تھی جس میں تحریک انصاف کے 183 ، مسلم لیگ ق کے 10 اراکین اور راہ حق پارٹی کا ایک رکن شامل ہے ۔ 4 آذاد امیدوار بھی حکومت کی معاونت کررہے ہیں ۔

جبکہ دوسری جانب حزب اختلاف کے پاس 172 اراکین ہیں جن میں 165 مسلم لیگ نون اور 7 پاکستان پیپلز پارٹی کے اراکین شامل ہیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.