The news is by your side.

آسکر ایوارڈ کی یادگار تقریب

0

لاس اینجلس میں 94ویں آسکر ایوارڈ کی تقریب منعقد ہوئی ۔

دنیا بھر کی فلم انڈسٹری کے دمکتے ستاروں نے اس محفل کو یادگار بنایا ۔

پاکستانی نژاد برطانوی اداکار رض خان نے ایک نئی تاریخ رقم کی اور بہترین لائیو ایکشن شارٹ فلم کی کیٹیگری میں آسکر جیتنے والے پہلے مسلمان بن گئے ہیں ۔ ان کی شارٹ مووی دی لانگ گڈ بائی میں بہترین اداکاری نے ناقدین کو متاثر کیا ۔

آسکر کی یہ تقریب ایک تھپڑ کی گونج سے بھی کافی خبروں میں ہے ۔ ول اسمتھ نے تقریب کے اینکر کرس راک کو اپنی اہلیہ کا مذاق اڑانے پر ایک بھرپور تھپڑ سے اسٹیج پر جاکر تواضع کی اور واپس اپنی جگہ آکر بیٹھ گئے ۔

بعد ازاں ول اسمتھ نے ٹینس بائیو پک کنگ رچرڈ پر بہترین اداکاری پر ایوارڈ بھی حاصل کیا ۔

ول اسمتھ کی بیوی جیڈا پنکٹ اسمتھ بال جھڑ کی بیماری کا شکار ہیں اور تقریب کے میزبان کرس راک نے جیڈا کے بالوں کا مذاق اڑایا تھا جس پر ول اسمتھ غصہ میں آگئے اور اپنی نشست سے اٹھ کر اسٹیج پر جاکر کرس اور ایک کرارا تھپڑ جڑ آئے ۔

بہترین اداکارہ کا ایوارڈ جیسیکا چیسٹین کے نام رہا جسے دی آئیز آف ٹیمی فائے پر بہترین اداکاری پر دیا گیا ۔

فلم کوڈا بہترین فلم قرار پائی جس کی کہانی ایک سماعت سے محروم خاندان کے گرد گھومتی ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.