وزارت توانائی نے نیپرا سے گھریلو صارفین کے لئے بجلی کے نرخ میں اضافہ کی درخواست کی ہے ۔
وفاقی حکومت نے بجلی کے گھریلو صارفین کو 20 ارب روپے کی سبسڈی سے محروم کرنے کے لئے بنیادی ٹیرف میں 95 پیسے فی یونٹ تک کے اجافہ کی درخواست نیپرا میں جمع کروادی ہے ۔
اس درخواست میں ماہانہ کی بنیاد پر 200 یونٹ تک کے بجلی کے استعمال کنندہ کے لئے بجلی مہنگی نا کرنے کی سفارش کی گئی ہے ۔
وزارت توانائی کی سفارش میں بجلی کے باقی صارفین کے لئے بجلی کا فی یونٹ 8 پیسے سے 95 پیسے تک مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی ہے ۔
نیپرا کے ترجمان کے مطابق درخواست میں 100 یونٹ کے استعمال کنندہ کے لئے فی یونٹ 8 پیسے ، 101 سے 200 یونٹ استعمال کنندہ کے لئے فی یونٹ 18 پیسے ، 201 سے 300 یونٹ کے استعمال کنندہ کے لئے فی یونٹ 48 پیسے ، جبکہ 301 سے 700 یونٹ استعمال کنندہ کے لئے فی یونٹ 95 پیسے بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے ۔
وزارت توانائی کی درخواست میں بجلی کے بلوں پر صارفین کو دیا جانے والا ون سلیب بینیفٹ ختم کرنے کی استدعا بھی کی گئی ہے ۔
تبصرے بند ہیں.