کراچی کے لئے فراہمی آب کے میگا پروجیکٹ کے 4 کا ڈیزائن دوبارہ تبدیل کردیا گیا ہے ۔ اس تبدیلی کے بعد منصوبے کے موجودہ دیزائن پر خرچ کئے گئے 12 ارب روپے ضائع ہوگئے ہیں ۔
کے فور منصوبہ جو ابتدائی طور پر 650 ملین گیلن پانی کے ذخیرے کے لئے بنایا گیا تھا اب اسے محدود کرکے 260 ملین گیلن تک کردیا گیا ہے ۔
مجوزہ نئے ڈیزائن میں منصوبہ کی لمبائی 127 کلومیٹر سے کم ہوکر 107 کلومیٹر رہ گئی ہے ۔
منصوبہ اب اوپن کینال کے بجائے زیر زمین پائپ لائینز کے لئے ڈیزائن کیا جائے گا ۔ نئے منصوبہ کی لاگت کا ابتدائی تخمینہ 126 ارب روپے لگایا گیا ہے ۔
اس منصوبہ پر کام کا آغاز مارچ 2022 سے ہوگا جسے 2 سال میں مکمل کرلیا جائے گا ۔
پندرہ سال سے تاخیر کا شکار کے فور منصوبہ وفاق اور سندھ حکموت کی مشترکہ لاگت سے تیار ہونا تھا ۔ منصوبہ کے لئے 40 کلو میٹر پر مشتمل اوپن کینال بچھائی جاچکی تھی جس پر 12 ارب کی لاگت آئی تھی جو منصوبہ میں تبدیلی کے بعد ضائع ہوگئے ہیں ۔
خیال رہے کے اس سے پہلے بھی کئی بار منصوبہ کے روٹ میں تبدیلی کی گئی جس سے منصوبہ کی لاگت میں ہی اضافہ ہوا جبکہ منصوبہ پہلے کیطرح صفر پہ کھڑا ہے ۔
2007 میں جب یہ منصوبہ شروع کیا جارہا تھا اس کی لاگت کا ابتدائی تخمینہ 25 ارب روپے لگایا گیا تھا ۔
تبصرے بند ہیں.