وفاقی حکومت کے ادارہ شماریات کی ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے 16 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا جبکہ 14 اشیائے ضروریہ میں کمی اور 21 اشیاء کے نرخوں میں استحکام رہا ۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایک ہفتہ کے دوران زندہ مرغی 11 روپے 49 پیسے ، لہسن کی قیمت میں 23 روپے 29 پیسے ، سرسوں کا تیل 3 روپے 84 پیسے ، گھی میں 3 روپے 52 پیسے اضافہ ہوا جبکہ چھوٹے کا گوشت بھی 5 روپے 13 پیسے کے علاوہ کیلا ، نمک ، چاول اور صابن بھی مہنگا ہوا ۔
ہفتہ کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ وار مہنگائی کی شرح معمولی کمی کے بعد 18 اعشاریہ 47 فیصد ہوگئی ہے جبکہ کم آمدن والوں کے لئے یہ شرح 20 اعشاریہ 25 فیصد رہی ہے ۔
تبصرے بند ہیں.