The news is by your side.

روڈ ٹو مکہ میں پاکستان بھی شامل

سعودی وزیر داخلہ عبدالعزیز بن سعود بن نائف نے اپنے ایک روزہ دورہ پاکستان کے دوران اس خوش خبری کا اعلان کیا کہ روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ میں اسلام آباد کے ساتھ لاہور اور کراچی کے حج و عمرہ زائرین براہ راست مکہ مکرمہ کے ائیر پورٹ پر لینڈ کریں گے اور ان کا سامان براہ راست ہوٹلوں تک پہنچایا جائے گا ۔

روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ میں شامل ہونے کے بعد کراچی ، لاہور اور اسلام آباد سے جانے والے زائرین کو سعودی ائیر پورٹس پر کسٹم چیکنگ کے مراحل سے نہیں گزرنا پڑے گا ۔

لاہور اور کراچی کو اس پروجیکٹ میں شامل کرنے کے معاہدے پر رواں سال کے حج ایگریمنٹ پر دستخط کئے جائیں گے ۔

تبصرے بند ہیں.