The news is by your side.

یوکرین پر روس کا حملہ پیٹرول کی قیمتیں متاثر

خام تیل کے بڑے ذخائر کا مالک روس نے یوکرین کے 2 علحیدگی پسند علاقوں میں فوج بھیج دی جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں فی بیرل 100 ڈالرز کا اضافہ ہوگیا ہے ۔

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت گزشتہ 7 سال کی بلند ترین سطح پر ہے ۔

روس اور یوکرین کے درمیان بڑھتے تنازعات نے پیٹرول کی سپلائی لائن کو متاثر کیا جس سے قیمتوں میں اضافہ ہوا ۔

معاشی تجزیہ کار اس صورتحال کو معاشی اعتبار سے کافی ناگفتہ بہ قرار دے رہے ہیں ۔ اگر تیل اور توانائی کی دیگر قیمتیں بڑھتی رہیں تو اس سے معاشی بدحالی اور ممکنہ کساد بازاری کے خدشات بڑھ جائیں گے ۔

تیل کی قیمتوں میں اضافہ عالمی مہنگائی کے حوالہ سے تشویشناک صورتحال پیدا کردے گا ۔

تبصرے بند ہیں.