The news is by your side.

کمائی کے لئے بہترین فیس بک کا فیچر ریلز

سماجی رابطہ کی مشہور ویب سائٹ فیسبک نے ریلز کی عالمی پزیرائی کو دیکھتے ہوئے اسے 150 سے زائد ممالک میں متعارف کروادیا ہے ۔

مختصر ویڈیوز کا یہ فیچر ایک ہی جگہ پر صارفین کو متعدد ویڈیوز دیکھنے کی سہولت فراہم کرتا ہے ۔

کمپنی ریسرچ کے مطابق سوشل میڈیا صارفین اپنا زیادہ وقت ریلز دیکھتے ہوئے گزارتے ہیں ۔

ریلز کا فیچر 2021 میں امریکا میں متعارف کروایا گیا تھا ۔

اس سے قبل یہ انسٹاگرام پر 2020 میں پیش کیا گیا تھا ٹک ٹاک کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے ۔

اس فیچر کی خاص بات یہ ہے کہ عام صارف بھی کانٹینٹ کری ایٹ کرکے پیسے کما سکتا ہے ۔

کمپنی کے ترجمان کے مطابق ریلز پلے بونس پروگرام کے ذریعہ باصلاحیت فنکار اپنی ریلز پر ویوز کی بنیاد پر ماہانہ 35 ہزار ڈالرز کما سکتا ہے ۔ یعنی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ریلز پر آپ کما سکیں گے ۔

تبصرے بند ہیں.