پیپلز پارٹی کے رہنماء اور سینیٹر رحمان ملک 70 سال کی عمر میں انتقال کرگئے ۔
رحمان ملک کچھ عرصہ سے کرونا وائرس کا شکار تھے ، انہیں سانس لینے میں دشواری کے مسائل کی بناء پر وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے ۔ رحمان ملک کے پھیپھڑے کرونا وائرس کی وجہ سے کافی متاثر ہوئے تھے ۔
رحمان ملک 2008 سے 2013 تک پیپلز پارٹی کے وزیر داخلہ رہے ۔ انہوں نے میثاق جمہوریت میں بھی اہم کردار ادا کیا تھا ۔
رحمان ملک کی خدمات کے اعتراف میں کراچی یونیورسٹی نے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نوازا تھا جبکہ سرکاری سطح پر انہیں ستارہ شجاعت اور نشان امتیاز دیا گیا تھا ۔
تبصرے بند ہیں.