The news is by your side.

ملکہ الزبتھ دوم حکمرانی کی سات دہائیاں

ملکہ الزبتھ دوم برطانیہ پر حکومت کے ستر سال پورے کرنے والی پہلی برطانوی حکمران بن گئیں ہیں ۔

1952 میں 25 سالہ شہزادی الزبتھ اپنے شوہر شہزادہ فلپ کے ساتھ کینیا کے دورہ پر تھیں جہاں انہیں ان کے والد کنگ جارج ششم کے انتقال کی خبر ملی ۔ شہزادی الزبتھ اپنا دورہ ادھورہ چھوڑ کر ملک واپس پہنچیں لیکن ان کی تاجپوشی 1953 کے جون میں ہوئی جسے پوری دنیا میں دکھایا گیا تھا ۔

1977 میں ملکہ الزبتھ کی تاجپوشی کے سلور جوبلی منائی گئی ۔ 1992 ملکہ الزبتھ کی زندگی کا بدترین سال رہا ۔ اس سال ملکہ کے جانشین شہزادہ چارلس کی لیڈی ڈیانا سے علحیدگی ہوئی ۔ دوسرے بیٹے شہزادہ اینڈریو بھی اپنی بیوی سارہ سے الگ ہوئے ۔ واحد بیٹی شہزادی این کی اپنے شوہر مارک فلپس سے طلاق ہوئی ۔ ملکہ کا پسندیدہ گھر آگ لگنے سے شدید متاثر ہوا ۔

1997 میں شہزادی ڈیانا کی روڈ ایکصیڈنٹ میں وفات پر برطانوی عوام نے ملکہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ۔ عوامی ردعمل کو کم کرنے کے لئے انہوں نے ٹی وی پر پرنسز آف ویلز شہزادی ڈیانا کو خراج تحسین پیش کیا جس سے عوامی غصہ کم کرنے میں مدد ملی ۔

2002 میں ملکہ کی تاجپوشی کی گولڈن جوبلی منائی گئی لیکن اسی سال ان کی والدہ اور چھوٹی بہن شہزادی مارگریٹ وفات پاگئیں ۔

2012 میں تاجپوشی کے 60 سالہ تقریبات کی خوشی میں شاہی خاندان نے برطانوی ریاست کے ہر علاقے کا دورہ کیا ۔ اسی سال اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں جیمز بانڈ کا کردار نبھانے والے ڈینئیل کریگ کے ساتھ ملکہ کی اینٹری کو کافی سراہا گیا ۔ اسی تھیم کو فالو کرتے ہوئے پی ایس ایل میں پی سی بی کے سربراہ رمیز راجہ پی ایم عمران خان کو لینے پہنچے تھے ۔

اپریل 2021 میں پرنس فلپ نناوے سال میں اس دنیا سے رخصت ہوگئے ۔ کرونا وائرس نے عمر رسیدہ ملکہ کو ونڈسر تک محدود کردیا ہے اور وہ زیادہ تر ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ ہی عوامی اجتماعات میں نظر آتی ہیں ۔ ملکہ کی صحت کے حوالہ سے ہر گزرتے دن کے ساتھ خدشات بڑھ رہے ہیں ۔

اس صورتحال میں ملکہ نے اپنے وارث شہزادہ چارلس کی اہلیہ کمیلا پارکر کو ملکہ کنسورٹ بنادیا اور ان کے لئے نیک خوہشات کا اظہار بھی کیا ہے ۔

تبصرے بند ہیں.