The news is by your side.

شاہ رخ خان تنازعات جن کا پیچھا نہیں چھوڑ رہے

لتا منگیشکر کی آخری رسومات میں جہاں بولی وڈ اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی وہیں کنگ خان شاہرخ خان بھی اپنی مینیجر کے ساتھ آخری سلام کے لئے پہنچے ۔

لتا جی کو شردھانجلی پیش کرتے ہوئے کنگ خان نے کچھ پڑھکر لتا جی کی جانب پھونکا جسے کچھ انتہا پسندوں نے تھوکنے سے تشبیہ دے ڈالی اور سوشل سائٹس پر ایک طوفان آگیا کہ شاہ رخ خان نے تھوکا ہے ۔

اس مدعے پر خان کی حمایت میں بھی کافی لوگوں نے کھل کر بولا ہے ۔ لیکن خان آریان خان کے ہیروئن کیس کے بعد مسلسل خبروں میں موجود ہیں ۔

انڈین ٹی وی اینکر گارگی راوت نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ دعا پڑھ کر پھونک مارنے جیسے اچھے عمل کو بھی غلط رنگ دیا جارہا ہے ۔

انڈین فلم میکر اشوک پنڈت نے بھی شاہ رخ پر تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے لکھا کہ خان پر تھوکنے جیسا غلط الزام لگایا جارہا ہے ۔

تبصرے بند ہیں.