انڈونیشیا میں شدید زلزلہ
انڈونیشیا میں منگل کو زلزلہ آیا جس سے خوف و ہراس پھیل گیا لیکن کوئی ہلاکت یا بڑا نقصان نہیں ہوا ۔ اس زلزلہ کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3۔7 ریکارڈ کی گئی ہے ۔ انڈونیشیا کے محکمہ موسمیات نے زلزلہ کے بعد سونامی کی وارننگ بھی جاری کی تھی جسے بعد ازاں واپس لے لیا گیا ۔
زلزلہ کا مرکز جزیرہ فلوریس سے 110 کلو میٹر شمال مغرب میں بتایا جارہا ہے ۔ زلزلہ کے جھٹکے جن علاقوں میں محسوس کئے گئے وہاں ابھی کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے ۔
انڈونیشین حکام نے متاثرہ علاقوں کے رہائیشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنا شروع کردیا ہے ۔
انڈونیشیا کی مہلک زلزلوں کی تاریخ میں 2004 میں 9.1 کی شدت کا ایک تباہ کن زلزلہ ہے جو سماٹرا کے ساحل سے ٹکرایا اور ایک سونامی کو جنم دیا جس سے پورے خطے میں 220,000 افراد ہلاک ہوئے ۔
تبصرے بند ہیں.